کراچی: عید کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429روپے کم ہوکر 4لاکھ71 ہزار 17روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت5 ڈالر کم ہوکر 4525 ڈالر فی اونس ہے۔
