چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا: محمود اچکزئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی  کے سربراہ  محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

چمن میں گورنمنٹ ماڈل اسکول گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ملک کو سیاسی و انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73 کے آئین کی بحالی میں ہے، منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ سرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم کرنے کی ضرورت ہے، قبائل کو معاشی طورپرمستحکم کرنے کیلئے ٹیکس میں رعایت دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں تمام اقوام کو برابری کے حقوق دینے کی ضرورت ہے اور چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے