رواں سال قربانی میں اضافہ، ملک بھر میں 74 لاکھ 70ہزار جانور قربان کیے گئے: ٹینریزایسوسی ایشن

ٹینریزایسوسی ایشن نے رواں سال عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر 7.06فیصد زیادہ جانورقربان کیے گئے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں 74 لاکھ 70ہزار جانور قربان کیے گئے جبکہ گزشتہ سال 69 لاکھ77ہزار565جانورقربان کیے گئے تھے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ اس سال 27 لاکھ 50 ہزار گائیں اور بیل قربان کیے گئے، 42لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور25ہزار اونٹ قربان کیے گئے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال بیل اور گائے کی کھال کی قیمت2200 روپے رہی، بکرے کی کھال600 روپے، بھیڑ کی 100اور اونٹ کھال کی قیمت 2ہزار روپے رہی۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 8ارب67کروڑ روپے رہی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے