ایران امریکا ڈیل میں تاخیر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار  پھر اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 93 ڈالر  50 سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے جب کہ  مربن خام تیل 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب ایران امریکا ڈیل میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورین کاسپی اور جاپان کا نکئی گزشتہ ہفتے کے ریکارڈ اضافے کے بعد آج بھی مثبت دیکھے جارہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے