بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے سکردو پہنچ گئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکردو پہنچنے پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ودیگر نے استقبال کیا۔

اس کے علاوہ پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان ودیگر پارٹی عہدیداران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے