حکم امتناعی ختم، پنجاب میں پراپرٹی ترمیمی ایکٹ فعال

پنجاب میں پراپرٹی ترمیمی ایکٹ کیخلاف حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے اسے فعال کردیا گیا۔ عدالت کے حکم کے بعد 557 کیسز میں حکم امتناعی ختم ہوگیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 36اضلاع میں ٹربیونل کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں پنجاب حکومت کو ارسال کردیں۔ ایڈیشنل سیشن جج بطور ٹربیونل بااختیار ہوں گے۔

ٹربیونل اراضی پر قبضہ ثابت ہونے پر 3 سے 10 سال تک سزا سنا سکے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کو لاہور کیلئے ٹربیونل نامزد کیا گیا ہے۔ قصور کیلئے ایڈیشنل سیشن جج محمد اشفاق جبکہ اٹک کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ندیم احمد سہیل چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہاولنگر کیلئے ایڈیشنل سیشن جج محمد صلابت جاوید جبکہ بہاولپور کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام کو نامزد کیا گیا ہے ۔ بھکر کیلئے ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم جاوید سمیت دیگر نامزدگیاں شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے