فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد سب کو اس میں حصہ لینا چاہیے، آزاد کشمیر کے اندر اس وقت کا ماحول ریاست کے لیے مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے ہی نکلتا ہے، اس قبل بھی وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ طویل مذاکرات کیے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اس خطے کی اپنی ایک اہمیت اور حیثیت ہے، یہ بہت حساس ریاست ہے، اس خطے میں انتشار کا فائدہ ہمارا مخالف دشمن اٹھاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دیگر جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے، انتخابی اتحاد کا فیصلہ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد کیا جائے گا۔
