وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب Eskandar Momeni سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور جاری امن مذاکرات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں اداروں ارنا اور تسنیم کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات، سرحدی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
