پشاور: حسن خیل میں خوارجیوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایف سی کے 6 اہلکار شہید

پشاور کے علاقے حسن خیل  میں خوارجیوں کا مقابلہ کرتے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی کئی، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہدا کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نےکہاکہ سکیورٹی فورسز  نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

وزیرداخلہ نےکہا قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری نےکہا امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے