حکومت کا خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیاء پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

حکومت نے خواتین کی صحت اور حفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیاء پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے،سینیٹری پیڈز اور متعلقہ ضروری اشیاء پر عائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،جس کا مقصد خواتین کو بنیادی صحت سہولیات تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔

بجٹ دستاویز

دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے،گراس ریونیو کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 336 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 848 ارب روپےمنتقل کیئےجائیں گے،وفاقی حکومت کی خالص آمدن کا تخمینہ 11 ہزار 751 ارب روپےہے،اندرونی ذرائع سے 2034 ارب،بیرونی ذرائع سے 813 ارب کا قرض ملےگا،حکومت ٹی بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز، سکوک سے 4012 ارب حاصل کرے گی۔

دستاویزات کےمطابق اگلےمالی سال سرکاری اداروں کی نجکاری سے 161 ارب روپے حاصل ہوں گے،دفاع کیلئے 3 ہزار ارب روپے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 ہزار ارب مختص کیے گئے،حکومت اگلے مالی سال جاری اخراجات پر 17 ہزار 495 ارب خرچ کرے گی،آئندہ مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار 54 ارب خرچ ہوں گے،پنشن ادائیگی کیلئے 1 ہزار 169 ارب، سول حکومت کیلئے 1  ہزار 71 ارب مختص کیے گئے ہیں،جبکہ نئے مالی سال ہنگامی اقدامات کیلئے بجٹ میں 430 ارب روپے مختص ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے