حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنائی ہے اور اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

وزیر خزانہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ  تنخواہ پر عائد ٹیکس کی شرحوں میں کی کے علاوہ ہم نے ایک اور اہم ریلیف قدم اٹھاتے ہوئے تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور حکومت کو بھی اس امر کا احساس تھا۔ اس لیے ہم نے پچھلے بجٹ میں اس سرچارج کی شرح کو دس فیصد سے نو فیصد کیا اور اب اس سرچارج کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ان اقدامات سے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے