سرکاری ملازمین نے 7 فیصد تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کے اعلان کو ملازمین نے مسترد کرتے ہوئے اسے ناکافی قرار دے دیا ہے۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر میں تنخواہوں میں صرف 7 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

ان کے مطابق روزمرہ اخراجات، بچوں کی تعلیم، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر ضروریات پوری کرنا پہلے ہی مشکل ہو چکا ہے، ایسے میں معمولی اضافہ کسی حقیقی ریلیف کا باعث نہیں بنے گا۔

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ حکومت موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں کم از کم 25 سے 30 فیصد اضافہ کرے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کا کچھ ازالہ ہو سکے۔

سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ موجودہ تنخواہوں میں گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے اور حکومت کو ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے