اٹک: سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد مقابلے میں  ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج  5 دہشت گرد  ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، ایس ایم جی رائفلز، گولیاں اور بارودی موادبرآمد کرلیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے