سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف ہمارا 2 رکنی بینچ ہی کافی ہے، وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی سی ایل پنشنرز کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بڑا بینچ تشکیل دینا ضروری نہیں۔ دو رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کے لیے کافی ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت سابق جج شوکت عزیز صدیقی ملازمین کے وکیلِ کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔ اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کا دو رکنی بینچ ہی اس نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے کافی ہے اور اس حوالے سے ہمارے متعدد فیصلے موجود ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے نے کہا کہ فریقین بے فکر رہیں، دو رکنی بینچ ہی کیس سن رہا ہے۔ عدالت نے پی ٹی سی ایل ملازمین سے متعلق تمام کیسز کو یکجا کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے