حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد 150 روپے فی لیٹر کا "ظالمانہ ٹیکس” فوری طور پر ختم کیا جائے اور پٹرول کی قیمت کم کرکے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کو آئندہ تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ غریب عوام کی جیبوں سے عیاشیاں کرنا بند کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے عوام کو فوری ریلیف نہ دیا تو 19 جون کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج کے اگلے مرحلے میں چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں طویل دھرنے دیے جائیں گے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے