ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،قرض انشورنس شعبے میں اصلاحات اور کوریج بڑھانے کیلئے خرچ ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کےمطابق پروگرام کامقصد کسانوں،خواتین،کم آمدن والے خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے،پاکستان میں انشورنس کاحجم جی ڈی پی کےصرف 0.7 فیصد کے برابر ہے،نئی اصلاحات سے قدرتی آفات اورمعاشی جھٹکوں سے نمٹنے میں مددملےگی،انشورنس مارکیٹ کو جدید اور مسابقتی نظام میں تبدیل کیاجائے گا۔
اےڈی بی نےڈیجیٹل نظام کےذریعےانشورنس خدمات عام کرنے پر زوردیا،سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اورجدید انشورنس ماڈلزمتعارف کرانےکافیصلہ کیاہے،خواتین اوربچیوں کیلئےخصوصی انشورنس مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔
آفات کے بعدحکومتی مالی بوجھ کم کرنےمیں انشورنس نظام مددگارہوگا،پروگرام سےنجی شعبے کی سرمایہ کاری اورمعاشی ترقی کو فروغ ملےگا،طویل مدتی بچتوں کو انفرا اسٹرکچر اوربانڈمارکیٹ میں استعمال کیاجائےگا،نجی پنشن اسکیموں اور سالانہ پنشن نظام کےفروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
مضبوط انشورنس نظام سے پاکستان کی مالی پائیداری بہتر ہوگی۔
