ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ جانے والی ٹیموں کا پروگرام حتمی ہے اور آئندہ مرحلے میں مفاہمتی یادداشت کے متن کو آخری شکل دی جائے گی۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ فریقین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں اور اب اس کے متن کو مکمل اور حتمی شکل دینے کا عمل باقی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اس معاہدے کا ایک اہم مقصد ہے اور یادداشت کے پہلے پیراگراف میں لبنان کا تین مرتبہ ذکر کیا گیا ہے، جو اس مسئلے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ادھر سوئس حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی مذاکرات جمعہ کے روز برگن اسٹاک میں ہوں گے، جن میں پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد آئندہ جامع معاہدے کے لیے بنیادی نکات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
