پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آتشزدگی کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آتشزدگی کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج کیا،تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

ذرائع کےمطابق پرواز پی کے 761 کا طیارہ جدہ ایئرپورٹ کے پارکنگ اسٹینڈ 6 سے 8 پر پارکنگ کے دوران تھا کہ انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔

اطلاع ملتے ہی پائلٹ نے ہنگامی انخلا کاعمل شروع کیا اورمسافروں کو ہنگامی اخراج کے راستوں سے سلائیڈز کھول کر بحفاظت طیارے سے باہر نکالا گیا۔

ذرائع کےمطابق واقعے میں چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں،جنہیں ایئرپورٹ کے کلینک منتقل کیا گیا، جدہ ایئرپورٹ کا فائر شعبہ بھی فوری طور پر فائر بریگیڈ کے ہمراہ طیارے کے قریب پہنچ گیا۔جدہ ایئرپورٹ حکام نے پی آئی اے کے عملے سے بھی واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد آگ لگنے کا شبہ غلط ثابت ہوا،40 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر مسافر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے