مغلپورہ جلاؤ گھیراؤ کیس؛پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10, 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ جلاؤ گھیراؤ کیس کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےمحفوظ فیصلہ سناتےہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اعجاز چوہدری،عمرسرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اورمیاں محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔

کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت نےمقدمے کا فیصلہ جاری کیا،عدالت نے 18 جون کو فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مقدمےکی سماعت کےدوران پراسیکیوشن کی جانب سے 37 گواہوں کے بیانات قلمبند کیےگئے،جن کی روشنی میں عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے