ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ روانہ

امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل کے ایک اہم مرحلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور منعقد ہونا ہے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ وہ ایک یا دو روز سوئٹزرلینڈ میں قیام کریں گے اور اس دورے کا بنیادی مقصد ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاملات میں پیش رفت اور لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری پیچیدہ مسائل کو آگے بڑھانا ہے۔

امریکی نائب صدر کی روانگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطر کے نمائندے بھی مذاکراتی عمل میں شریک ہوں گے، جبکہ ایران کی جانب سے بھی اعلیٰ سطحی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے