اٹلی میں گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کالم ٹرنر کی شاہانہ شادی، دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی گلوکارہ Dua Lipa اور اداکار Callum Turner نے اٹلی کے خوبصورت جزیرے سسلی میں ایک شاندار اور یادگار تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اپنی شادی کی سرکاری تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

30 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صرف "Mr & Mrs” لکھا، جس کے بعد دنیا بھر سے مداحوں، فنکاروں اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تصاویر میں یہ جوڑا نہایت خوش اور رومانوی انداز میں دکھائی دے رہا ہے، جبکہ ان کی شادی کی تقریب کی خوبصورتی نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شاہانہ تقریب پر 15 لاکھ پاؤنڈ سے زائد لاگت آئی۔ تقریب میں دنیا کی معروف فیشن اور تفریحی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ ہر پہلو کو انتہائی نفاست اور خوبصورتی کے ساتھ ترتیب دیا گیا۔

دعا لیپا نے اپنی شادی کے موقع پر معروف فرانسیسی فیشن ہاؤس چنیل (Chanel) کا خصوصی ہاؤٹ کوچر گاؤن زیب تن کیا، جسے مشہور ڈیزائنر میتھیو بلیزی نے تیار کیا تھا۔ اس دلکش لباس پر پروں، موتیوں اور کرسلز کی نفیس ہاتھ سے کی گئی کڑھائی نے اسے منفرد اور شاہانہ بنا دیا۔ چنیل کے مطابق یہ لباس پیرس میں واقع ان کے خصوصی ایٹیلیئرز میں تیار کیا گیا، جبکہ عروسی دوپٹے کو بھی انتہائی باریک اور نفیس کاریگری کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

اپنے عروسی انداز کو مکمل کرنے کے لیے دعا لیپا نے سفید ساٹن سے تیار کیے گئے خصوصی جوتے پہنے، جو معروف برانڈ ماسارو نے ان کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے تھے۔ تصاویر میں ان کا روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دوسری جانب اداکار کالم ٹرنر بھی کلاسک اسٹائل کے لباس میں دکھائی دیے اور دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین نے "سال کی خوبصورت ترین شادی” قرار دیا۔ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد انسٹاگرام، ایکس اور دیگر پلیٹ فارمز پر لاکھوں افراد نے انہیں پسند کیا اور یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے