بریکنگ بیڈ کے اسٹار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا

معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے سے متعلق دعوے نے سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق Turki Al-Sheikh نے انکشاف کیا ہے کہ معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کیا۔

ترکی الشیخ کے مطابق ٹی وی سیریز Breaking Bad میں "گس فرنگ” کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے کلمہ شہادت پڑھا اور بعد ازاں مراکش کی ایک مسجد میں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ارکان کے ہمراہ نماز بھی ادا کی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں کام کے دوران مسلمانوں کے ساتھ میل جول، وہاں کے ماحول اور مہمان نوازی نے جیانکارلو ایسپوزیٹو پر مثبت اثر ڈالا، جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے