پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایران کے منجمد اثاثے بحال، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم

پاکستان اورقطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،جس میں امریکا کی جانب سے ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہنا ہےکہ پاکستان اورقطرکی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیشرفت ہوئی ہے،سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر ردعمل دیتےہوئےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ آبنائےہرمزکی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے،تیل اورپیٹروکیمیکل برآمدات کی پابندیاں ختم کردی گئی،ایران کےلیے تعمیرنو اور ترقی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

 

اس سےپہلےایرانی وزارت خارجہ کاکہنا تھاکہ حتمی معاہدے کےآغازکےلیےمذاکرات کی بنیادرکھنے پر بات چیت کی گئی،بات چیت میں دوسرےفریق کی ذمہ داریوں پرعملدرآمد سے متعلق اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ سوئٹزرلینڈمیں ایران امریکامذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کےمطابق 60 دن کے اندرحتمی معاہدےتک پہنچنے کےلیےایک روڈمیپ پراتفاق کیاگیا،آبنائےہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کےلیےرابطہ نظام قائم کیا گیا،لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پرعملدرآمد کےلیےایک ڈی-کنفلکشن سیل قائم کیا گیا،تکنیکی مذاکرات ہفتے کےباقی دنوں میں برجن اسٹاک میں جاری رہیں گے،ثالث فریقین مذاکرات کوتعمیری ماحول میں آگےبڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،مختلف ورکنگ گروپس قائم کیےجائیں گے،جوہری امور، پابندیاں اور  تنازع کے حل کیلئے ورکنگ گروپس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے