بشریٰ انصاری کا انکشاف، کئی معروف اداکاراؤں کو بچپن میں والد نے چھوڑ دیا تھا

بشریٰ انصاری کا لڑکیوں اور والدین کو اہم مشورہ: دوسری شادی سے پہلے سچ جاننا ضروری ہے

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی معروف اور کامیاب اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں بچپن میں ان کے والد چھوڑ گئے تھے، تاہم انہوں نے اپنی ماؤں کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے محنت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔

بشریٰ انصاری، جو اداکاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی باقاعدگی سے وی لاگز شیئر کرتی ہیں، نے اپنے حالیہ وی لاگ میں خاندانی مسائل اور ان کے بچوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ہماری انڈسٹری میں کئی باصلاحیت اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے والد کی عدم موجودگی اور خاندانی ٹوٹ پھوٹ کے باعث بچپن میں مشکلات برداشت کیں۔ وہ اپنی ماؤں کے ساتھ رشتہ داروں کے گھروں میں رہیں، زندگی کے سخت حالات کا سامنا کیا اور بعد میں اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کوئی باپ اپنے بچوں کو کیسے چھوڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق بعض اوقات شوہر اور بیوی کے درمیان اختلافات کا خمیازہ بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے، جبکہ بعض والدین اپنی اولاد کی طرف دوبارہ دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے رویے کو ناقابلِ فہم سمجھتی ہیں اور ان کا یقین ہے کہ بچوں سے بے اعتنائی برتنے والے والدین کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض صارفین نے بشریٰ انصاری کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے بچوں کی زندگی میں والدین کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ بعض نے اس معاملے کو ایک حساس خاندانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے عمومی تبصروں سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے