فیصل آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق،4 حالت غیر

فیصل آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدین سمیت خاندان کے 4 افراد کی حالت بگڑ گئی۔

فیصل آباد کےعلاقے سول لائن میں مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانےسےدو معصوم بہن بھائی زندگی کی بازی ہارگئے،میاں بیوی سمیت گھر کے چار افراد کی حالت بھی غیر ہو گئی۔

ورثا کےمطابق زاہد قادری کی فیملی نے رات کے کھانے میں دال کھائی جس کے بعد انکی طبیعت بگڑگئی، متاثرین کوفوری طور پر الائیڈ اسپتال ٹومنتقل کیاگیا،جہاں زیرعلاج ایک بچےکی حالت بدستورتشویشناک ہے

جاں بحق ہونےوالےبتول فاطمہ اورمنیرکی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ موت کی حتمی وجہ سامنے آ سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے