غیرملکی وفد کی آمد: ریڈ زون بندش کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند رہے گی

اس حوالے سے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرڈ محمد یار ولانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آج کی کازلسٹ منسوخ، افسران و اہلکاروں کو ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی جاتی ہے، اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں کھلی ہوں گی اور معمول کے مطابق کام کریں گی، سائلین، وکلاء اور عدالتی عملے کو ہائیکورٹ پہنچنے میں شدید مشکلات ہو سکتی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، افسران و اہلکار متعلقہ اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت میں بھی آج کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، عدالتی کام معطل رہے گا۔

وفاقی آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر تمام کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، وفاقی آئینی عدالت کے روبرو مقرر تمام مقدمات کی سماعتیں ملتوی کر دی گئیں۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر 23 جون کو عدالتی کارروائی معطل رہے گی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، عدالت کی تمام برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کیلئے کام جاری رکھیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے