گلگت بلتستان: دیامرمیں سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پرتباہی،فصلیں، مکانات اور انفراسٹرکچر متاثر

گلگت بلتستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

متاثرہ علاقوں میں داریل، کھنبری، بھٹوگاہ، کھنر، ہوڈر، نیاٹ اور تھور شامل ہیں، جہاں سیلابی ریلوں کے باعث فصلیں، باغات، مکانات اور زرعی زمینیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع کےمطابق سیلاب سے رابطہ پل،واٹر چینلز، پن چکیاں اور دیہی سڑکیں بھی تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

حکام کےمطابق کلاؤڈ برسٹ اورگلیشیئرز کےتیزی سےپگھلنے کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے،جس کے نتیجے میں دریا کنارے آبادیاں بھی خطرے کی زد میں ہیں۔

مقامی افراد نے بروقت امدادی کارروائیوں کا مطالبہ کرتے ہوئےحکومت اور متعلقہ اداروں سے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے