کراچی میں انسداد پولیو مہم 6 جولائی سے شروع ہو گی

کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی بھر میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مہم کی کامیابی کے لیے مجموعی طور پر 26 ہزار پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے، جبکہ ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 7 ہزار سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ رہ جانے والے اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ یقینی بنایاجائےکہ انسدادپولیومہم میں اہداف مکمل ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے