بھکر: گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں برآمد

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جھنگ روڈ پر منکیرہ کے قریب سڑکی سٹاپ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 3 بچے نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بھکر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو گاڑی، ایمبولینس اور امدادی ٹیموں کو موقع پر روانہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی، جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مشترکہ طور پر گریٹر تھل کینال میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے