عبدالعلیم خان اور بلاول بھٹو کی ملاقات، گلگت بلتستان میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر گفتگو

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔ پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ آئی پی پی کی طرف سے وزیر مملکت عون چوہدری، منزہ حسن اور گل اصغر بگھور بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان میں آئندہ بھی ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں ساتھ دینے پر استحکام پاکستان پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے