مریم نواز سے آئی پی پی کے ایم این ایز کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کرنے والوں میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و ایم این اے محمد عون چوہدری، گل اصغر خان اور منزہ حسن شامل ہیں۔

ملاقات میں ملکی ترقی، سیاسی استحکام اور اہم سیاسی امور پر مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔

عون چوہدری، منزہ حسن اور گل اصغر نے پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔
ارکان قومی اسمبلی نے کھارے پانی والے اضلاع میں شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو بھی سراہا، ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد بھی دی گئی۔

ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کی گونج پنجاب سمیت آزاد کشمیر تک سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے مریم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملکی اور سیاسی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت اور ترقی کے سفر میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے