مراکش کے فوجی افسران غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس کے سلسلے میں اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی مراکش اس فورس میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکشی فوجی افسران 18 جون کو جنوبی اسرائیل میں قائم بین الاقوامی استحکام فورس کے ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں انہیں مجوزہ مشن، آپریشنل ڈھانچے اور آئندہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
