سالانہ فلکیاتی مظاہر کے تحت بروز بدھ، 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث چند لمحوں کے لیے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج 90 درجے کے زاویے پر خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا، اس موقع پر سورج اور خانہ کعبہ ایک ہی خطِ عمود پر آجائیں گے، جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ نظر نہیں آئے گا۔
پاکستان میں یہ فلکیاتی منظر دوپہر 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے مسلمان قطب نما یا دیگر آلات کے بغیر بھی قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔
