جی ہاں پنجاب حکومت نے جہاز لیا ہے اور یہ پنجاب کے عوام کی خدمت کیلئے لیا گیا: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  جی ہاں پنجاب حکومت نے جہاز لیا ہے، پنجاب حکومت کےپاس ہمیشہ سے جہازتھا جس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب  نے کہا کہ ہم پچاس روپے کے ہیلی کاپٹرمیں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس نہیں جاتے، جہاز پنجاب کی عوام کی خدمت کیلئے لیا ہے، اُس وزیراعلی کیلئےلیا جو ایک ہی دن میں سیلاب کیلئے ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان اور سیالکوٹ ہوتی ہیں، یہ اُن لوگوں کو سمجھ نہیں آ سکتی جو ساڑھے چار سال دفتر سے نہیں نکلے، ان کے دور میں پنجاب کی عوام رُل گئی تھی، آج اللہ کا شکر ہے مریم نواز عوامی خدمت کیلئے پنچاب بھر میں موجود ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ہم نے صرف لاہورمیں نہیں،پورےپنجاب میں صفائی ستھرائی کی،ستھرا پنجاب کے ذریعے 20 ملین ٹن کچرا دیہات اور شہروں سے اُٹھا چکے ہیں،ستھرا پنجاب سے پہلے 48 ارب میں 8شہرصاف ہوتے تھے، ستھرا پنجاب کو عالمی میڈیا نے فلیگ شپ پروگرام قرار دیاہے، ستھرا پنجاب کے پہلے مرحلے میں 72 ارب میں پورا پنجاب صاف ہو رہا ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ستھراپنجاب پورے صوبے میں ایک وقت میں چلےگا،گزشتہ اور اس عید پر ستھرا پنجاب نے شاندار کام کیا،اگلی عید پر اس سے زیادہ بہتر صفائی ہوگی،وزیراعلیٰ مریم نواز الیکٹرک بسیں لائیں،پنجاب کے ہرضلع میں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں،معذور افراد،خواتین،طلبا اور بزرگ الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کر رہے ہیں،جون 2027 تک 3 ہزار الیکٹرک بسوں کو مکمل کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ اپنی اگلی حکومت میں پنجاب کو5ہزار الیکٹرک بسوں کا تحفہ دیں گے،گوجرانوالہ کی پہلی میٹرو سروس شروع ہوچکی ہے،اگلے جون تک گوجرانوالہ میٹرو سروس مکمل کریں گے،پاکستان کے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے،50لاکھ گھر دینےتھے،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا ایک بھی گھر دکھا دیں،وزیراعلیٰ مریم نواز نے 14 مہینے میں پنجاب کے عوام کو ایک لاکھ 70 ہزار گھر دے دیئے۔

ان کا کہناتھا کہ ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں،مزید3لاکھ گھر جون2027تک دیئےجائیں گے،بزدار حکومت نے پنجاب کے لوگوں کی مفت دوائی بند کردی تھی،نوازشریف نے عوام کو  صحت کارڈ دیا تھا،سب سے پہلےصحت کارڈ کےپی نوشہرہ میں دیئے گئے تھے،ہم اب تک20ارب روپے کی مفت دوائی پنجاب کےعوام کودے چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے