چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کا ورلڈ کپ سفر ختم، پیراگوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز ناک آؤٹ مقابلے میں پیراگوئے نے چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، جبکہ خود پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔

بوسٹن میں کھیلا گیا میچ مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت کے اختتام پر 1-1 سے برابر رہا۔ جرمنی کی جانب سے کائی ہاورٹز نے برابری کا گول کیا، جبکہ پیراگوئے کو ابتدائی برتری خولیو اینسیسو نے دلائی۔

فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں دونوں ٹیموں نے ابتدائی پانچ، پانچ پنالٹیوں میں تین، تین گول کیے۔ بعد ازاں سڈن ڈیتھ مرحلے میں جرمنی اپنی پنالٹی ضائع کر بیٹھا، جس کے بعد پیراگوئے کے ہوزے کانالے نے کامیاب پنالٹی اسکور کرکے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلوا دی۔

اس شکست کے ساتھ جرمنی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوا، جبکہ یہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے