معرکہ حق میں پاکستان کو واضح عسکری اور سفارتی برتری حاصل ہوئی: برطانوی ریسرچ فرم

برطانوی ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن فرم پلے بک نے معرکہ حق سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہےکہ پاکستان نے معرکہ حق میں عسکری اور سفارتی برتری حاصل کی۔

برطانوی ریسرچ فرم کی رپورٹ کے مطابق معرکہ حق کے دوران پاکستان نے عسکری میدان میں برتری حاصل کی جب کہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ امریکی اور فرانسیسی انٹیلیجنس حکام نے بھی بھارت کے بھاری نقصانات کی توثیق کی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی اتاشی بھی معرکہ حق میں بھارتی نقصانات کا اعتراف کرچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ معرکہ حق کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کے فروغ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ پاکستان کا کوئی جنگی طیارہ تباہ نہیں ہوا جبکہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے واضح عسکری برتری حاصل کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے