ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتا ہے یا ایرانی عوام اور قیادت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو تہران فوری اور بھرپور جواب دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شقیں واضح ہیں اور انہیں تمام متعلقہ فریقوں کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے اسرائیل کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اگر تل ابیب نے اس وعدے کو نظر انداز کرتے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایرانی عوام یا ملکی قیادت کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اس کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
