وزیراعلیٰ کے پی نے بس حادثہ میں خیبرپختونخوا کے متاثرین کیلئے مالی امدادی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہرفرد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپےاور ہرزخمی کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے مالی امداد کی فراہمی کے لیے ضروری کارروائی بلا تاخیرمکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کومالی امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائی گی۔
ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
