پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نےدورانِ ملازمت جاں بحق ہونے والے ملازمین کے سن کوٹہ سے متعلق زیرِ التوا کیسز پر غور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کےفیصلے سےقبل کے تمام زیرِ التوا سن کوٹہ کیسزکاجائزہ لیاجائےگا،کیسز پرغور وفاقی آئینی عدالت کی وضاحت کی روشنی میں کیا جائے گا۔
کمپنی نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ کیسز کی مکمل تفصیلات اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروا کر ہیڈ آفس بھجوائی جائیں تاکہ تمام درخواستوں کا قانونی تقاضوں کے مطابق جائزہ لیا جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق تمام مطلوبہ معلومات 30 جولائی 2026 تک جمع کرانا لازمی ہوگی، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی نیا دعویٰ یا سن کوٹہ کیس قابلِ سماعت نہیں ہوگا۔
