سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر حق برقرار ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پانی ہماری زندگی اور ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر حق برقرار ہے۔

ایک بیان میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس اقدام کی نہ تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی جواز۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر شرمندگی کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر حق برقرار ہے، بھارت کا معاہدہ معطل کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، بھارت کے اقدام کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے اصول "ایک پانی، ایک وژن” کیخلاف ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے