پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران لاپتا طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا۔
حکام کے مطابق طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے ملا ہے۔
ترجمان کے مطابق مزید شواہد اور طیارے کے عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مسلسل حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب کے ٹو ایئر ویز کا کارگو طیارہ شارجہ سے پاکستان آنے کیلئے اڑا لیکن راستے میں رابطہ منقطع ہو گیا تاہم اب طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیاہے۔
