ایف سی بلوچستان کا ضلع نصیرآباد میں سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

کوئٹہ: شدید موسمی صورتحال کے باعث ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا ضلع نصیرآباد میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ایف سی بلوچستان نے مؤثر امدادی کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

امدادی سرگرمیوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرین میں خوراک، صاف پانی، طبی سہولیات اور ضروری امدادی سامان تقسیم کیا گیا، سیلاب متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف سی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے