شہر قائد میں رات گئے 4 مبینہ پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 7 ملزم گرفتار

گلشن اقبال پولیس نے بلاک سات کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ادھر آرام باغ پولیس نے سی ٹی او کمپاونڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اورنگی ٹاون پولیس نے سیکٹر 6E کے قریب دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا احسن آباد کے قریب ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے