کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، مسافر سے درجنوں کیمرے اور لینس برآمد

کراچی: کسٹمز  نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کیمرے برآمد کرلیے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر سے 29 کیمرے اور 5 کیمرا لینس برآمد ہوئے، جن میں 19 ڈیجیٹل کیمرے اور 10 فٹنس بینڈز سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں۔

کسٹمز ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر سے برآمد سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے، مسافر سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے