این ڈی ایم اے نے مون سون میں بارشیں معمول سے کم لیکن شدت زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔
پاکستان میں مون سون کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ کون سے عوامل کم بارشوں کی وجہ بن رہے ہیں؟ دنیا بھر میں گرمی کی شدت بڑھانے والا ماحولیاتی سسٹم النینو پاکستان کے مون سون کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟۔
این ڈی ایم اے ایکسپرٹ ڈاکٹر بشریٰ خالد نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ جب النینو دنیا میں چل رہا ہوتا ہے تو پاکستان میں مون سون کی بارشوں میں کمی آتی ہے۔مون سون کا جو سسٹم اینٹر ہورہا ہے نارتھ ایسٹرن سائڈ سے وہ کافی کمزور ہے اور وہ اتنی نمی لے کر نہیں داخل ہو رہا ہے کہ روایتی بارشیں لے کر آئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون کے تیسرے سلسلے کی پیشگوئی کردی، اعلامیے کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہورہی ہیں، 11 سے 12 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہے۔ سندھ کے چند علاقوں میں بھی 12 تا 13 جولائی کےدوران بارش ہوسکتی ہے۔
