صدر مملکت غیرملکی نجی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری غیرملکی نجی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

صدرِ آصف علی زرداری ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد لندن سے پاکستان وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ، ٹیپو عثمان نے صدر مملکت کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

روانگی سے قبل مختصر گفتگو میں صدر نے اپنی خیریت کے بارے میں سوال پر کہاکہ اللہ کا فضل ہے،  جبکہ لندن میں قیام سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لندن میں اچھا وقت گزرا۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے برطانیہ میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے دوران مختلف طبی معائنے کیے گئے۔ تاہم اس دوران انہوں نے کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔

یہ تقریباً چھ برس بعد صدر آصف علی زرداری کا برطانیہ کا دورہ تھا۔ قیام کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری ان سے ملاقات کے لیے لندن آتے رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے