آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں پر میزائل حملہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی، یو اے ای کا ایران پر الزام

متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے علاقائی پانیوں میں دو آئل ٹینکروں کو ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ آبنائے ہرمز کی جنوبی شپنگ لین میں پیش آیا، جہاں دو تجارتی ٹینکروں پر مبینہ طور پر دو کروز میزائل داغے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں عملے کا ایک بھارتی شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے، جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق حملے کے بعد دونوں ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے