پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے