پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاروباری رہنماؤں اور امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، جبکہ آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، زراعت، صحت، لاجسٹکس اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی معیار پر پورا اترنا ہوگا، جبکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نجی شعبے کے تعاون سے پیش رفت جاری ہے۔ چیئرمین ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے امریکا کے ساتھ کاروباری روابط، آئی ٹی اور ایس ایم ای سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے کہا کہ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان آٹھ اعشاریہ سات ارب ڈالر کی تجارت ہوئی اور مستقبل میں بھی کمرشل تعاون، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو بی جی کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا کہ فرنیچر، لیدر، کٹلری اور انجینئرنگ کے شعبوں میں پاکستان کے پاس بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی معاونت ناگزیر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے