آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔
سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد نے شرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان کے ماضی، حال، مستقبل اور دو قومی نظریے پر گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ نظریہ پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت اور آزاد وطن کے متحد کیا، پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی،سماجی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر انیس احمد کا کہناتھا کہ انتہاپسندی،اقلیتوں سے ناروا سلوک نےبھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے کو واضح کر دیا۔
ڈاکٹر انیس احمد نے مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو ہمیشہ اصولی، مستقل اور واضح قرار دیا ، ان کا کہناتھا کہ طلبہ تاریخ کے مطالعے،تحقیق اور مستندذرائع کی مدد سے آزادانہ رائےقائم کریں۔
ان کا کہناتھا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مثبت تبدیلی کی بنیاد بنیں،ملک کی تعمیرِ میں کردار ادا کریں،آئی ایس پی آر سمر کیمپ صلاحیتیں نکھارنے اور قومی شعور کی بیداری کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے۔
